تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز

اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز

لاہور(پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز شریف نے معلم اعظم حضرت محمد ﷺ پر کروڑوں درود و سلام پیش کیا اور اساتذہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر معلم کو سلام پیش کرتی ہیں اور یومِ اساتذہ پر پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کی محنت، اخلاص اور لگن کو سراہتی ہیں۔ استاد کا مرتبہ اور عظمت لازوال ہے جبکہ اپنے شفیق اساتذہ کے لیے آج بھی عزت و احترام کا جذبہ برقرار ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کا سب سے معتبر طبقہ ہیں اور استاد ہی طالب علم کو فرش سے عرش تک پہنچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔ اچھا استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ طلبہ کو ادب، اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات سے بھی روشناس کراتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے بھر میں نواز شریف اسکول آف ایمننس جیسے پروگرام متعارف کرا رہی ہے، جبکہ طلبہ کو جدید علوم و فنون سے روشناس کرانے کے لیے پرائمری تعلیم میں مصنوعی ذہانت بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو انگریزی بول چال، معلوماتی ٹیکنالوجی اور جدید تدریسی طریقوں سے آگاہ کرنے کے لیے مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔