تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم

اسلام آبا د(پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللہ، گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا اور مسلح افواج، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا میں پولیس، سیف سٹیز منصوبوں اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کو درکار تمام وسائل وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے۔اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم کا مؤقف ہے کہ خیبر پختونخوا کو بدامنی کی لپیٹ میں چھوڑ کر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے اور گورنر راج مجبوری کے تحت نافذ کرنا پڑا۔