تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت

ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی ممکنہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے خدشے کے پیش نظر پٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو خط لکھ کر ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات کرنے کی درخواست کردی۔پٹرولیم ڈویژن کے خط میں بتایا گیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے، تاہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ درآمدات کے باوجود ٹرمینلز سے گیس باقاعدگی سے نہیں اٹھائی جارہی۔خط کے مطابق اس صورتحال کے باعث ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی کا خدشہ ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہونے اور قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا سے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور درآمدی ٹرمینلز سے ایل پی جی کی باقاعدہ ترسیل کے ساتھ طلب والے علاقوں تک اس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔خط میں اوگرا کو ضروری قانونی و انتظامی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہاڑی اور دور دراز علاقوں سمیت وہ مقامات جو قومی گیس نیٹ ورک سے منسلک نہیں، وہاں صارفین کا انحصار ایل پی جی پر زیادہ ہے۔ اس لیے گیس کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔