تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے واشنگٹن کو ایرانی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا مؤقف واضح ہے اور امریکا کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ وہ ایران کی شرائط پر کس حد تک عمل کرتا ہے۔عراقچی کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات کم ہیں، جبکہ ایران کو واشنگٹن کے امن سے متعلق دعوؤں پر کوئی اعتماد نہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع مہر داد اخلاقی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین سے دستبردار ہونے کے بجائے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ خطرات کا جواب محض بیانات سے نہیں، بلکہ دفاعی تیاری اور طاقت کے ذریعے دیا جائے گا۔
آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں