تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎

ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎

کراچی (پاکستان خبر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، جبکہ گزشتہ 42 برس سے پاکستان میں سیاست کی نرسری بند پڑی ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کو صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ فراہم نہیں کی جاتی، جس کے باعث یونیورسٹی کا بنیادی ڈھانچہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جامعہ کراچی کے لیے 125 پوائنٹس چلائے جاتے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ شہر کے ٹاؤنز آئندہ سال یونیورسٹی کے لیے مزید 10 پوائنٹس تیار کرکے فراہم کریں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مقامی ٹاؤنز کے پاس اختیارات کی کمی ہے، جبکہ تعلیم ایک قومی ایجنڈا ہے اور اس معاملے پر بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے پیٹرول پر عائد لیوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام فی لیٹر پیٹرول پر 80 روپے لیوی ادا کر رہے ہیں۔