تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مسلسل تیسرے روز سستا ہوگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دنیا نیوز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 90 ڈالر پر آگئی۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے گھٹ کر 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 972 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 121 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 86 روپے کی ہوگئی۔