تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

اے آئی غلط ہاتھوں میں گئی تو اربوں زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں: بل گیٹس

اے آئی غلط ہاتھوں میں گئی تو اربوں زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں: بل گیٹس

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ غلط استعمال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے حکومتوں سے سخت قوانین اور کڑی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔اے آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو یہ اربوں انسانوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد مصنوعی ذہانت کو ایسے ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جن کی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔بل گیٹس نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے سخت قوانین وضع کیے جائیں۔