تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب

اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب

لاہور (پاکستان خبر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے مبینہ پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت گھر حاصل کرنے والے خاندانوں کی براہِ راست ویڈیوز جاری کردیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت جہالت دکھا لی گئی، اب حقیقت بھی جان لینی چاہیے۔ ان کے مطابق یہ وہ خاندان ہیں جن کے سامنے کسی سیاسی جماعت کی تختی نہیں بلکہ ایک عام پاکستانی خاندان کا خواب حقیقت بن کر موجود ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے سوال کیا کہ اگر یہ گھر صرف تحریک انصاف کے دور میں بنائے گئے تھے تو پھر 2 لاکھ 14 ہزار 302 بلاسود قرضے کس نے جاری کیے؟ 278 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے بلاسود قرضوں کی رقم کس نے فراہم کی اور ایک لاکھ 20 ہزار 753 گھر کیسے مکمل ہوئے؟انہوں نے بتایا کہ 60 ہزار 464 گھر اب بھی زیر تعمیر ہیں، جس سے منصوبے کے جاری رہنے کا اندازہ ہوتا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کے گھروں کو اپنی سیاسی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش شاید سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کامیاب ہوجائے، تاہم ان گھروں میں رہنے والے حقیقی مستحقین کی گواہی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق جن کے پاس دکھانے کے لیے کارکردگی نہیں ہوتی، وہ دوسروں کے بنائے گھروں کی کہانیاں گھڑتے ہیں۔ پروپیگنڈا چاہے جتنا بھی کیا جائے، گھر آخر گھر ہی ہوتا ہے اور جس خاندان کے ہاتھ میں گھر کی چابی ہو، اصل گواہی بھی اسی کی ہوتی ہے۔