تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

چیٹ جی پی ٹی صارفین کو جعلی لنکس اور نئے فراڈ سے خبردار کردیا گیا

چیٹ جی پی ٹی صارفین کو جعلی لنکس اور نئے فراڈ سے خبردار کردیا گیا

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سائبر مجرمان جعلی پیغامات اور لنکس کے ذریعے صارفین کو نقصان دہ ویب سائٹس تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فراڈ کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب صارف گوگل پر چیٹ جی پی ٹی تلاش کرتا ہے۔ تلاش کے نتائج میں اسپانسرڈ اشتہار کے ذریعے بظاہر اسے چیٹ جی پی ٹی کی اصل ویب سائٹ تک پہنچایا جاتا ہے، تاہم وہاں ایک جعلی کسٹم جی پی ٹی موجود ہوتا ہے جو ہر سوال کے جواب میں مخصوص پیغام دکھاتا ہے۔جعلی پیغام میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بنیادی ڈومین پر سروس کی دستیابی محدود ہے، جبکہ صارف کو چیٹ جی پی ٹی پلس میں اپ گریڈ کرنے یا کسی متبادل ڈومین پر جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔فراڈ کو حقیقی ظاہر کرنے کیلئے جعلی کسٹم جی پی ٹی کو ’پلس 5.6‘ کا نام دیا گیا ہے، جس سے عام صارف اسے کسی نئے ماڈل یا چیٹ جی پی ٹی پلس کی اصل سہولت سمجھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق خطرناک مرحلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب صارف متبادل یا بیک اپ ڈومین پر جانے کیلئے دیے گئے لنک پر کلک کرتا ہے۔ ایسے روابط اسے نقصان دہ ویب سائٹس تک پہنچا سکتے ہیں، جہاں کمپیوٹر میں نقصان دہ سافٹ ویئر نصب ہونے یا حساس معلومات چوری ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔سائبر سکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ سرچ انجن میں دکھائی دینے والے اسپانسرڈ روابط پر بلا سوچے سمجھے کلک نہ کریں، مشکوک اپ گریڈ پیغامات اور متبادل ڈومینز سے محتاط رہیں اور کسی بھی غیرمعمولی لنک پر جانے سے پہلے ویب ایڈریس کی تصدیق ضرور کریں۔