اسلام آباد( پاکستان خبر)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ صومالیہ میں قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کرائے جانے والے چار پاکستانی شہری کل کراچی پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ صومالی میری ٹائم پولیس کے آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کے جسد خاکی وطن لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ دیگر پھنسے ہوئے شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے بھی دوست ممالک سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔