تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کمی

سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کمی

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 314 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر ہوگئی۔چاندی کی عالمی قیمت بھی کمی کے بعد 65.30 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 7008 روپے اور 10 گرام چاندی 25 روپے سستی ہوکر 6008 روپے کی ہوگئی۔