لاہور (پاکستان خبر) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ 24 گھنٹوں میں دوبارہ مذاکرات ہونے کی امید ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مکہ معاہدے پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے، جو وزارت خارجہ کا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں نئے صوبے بنانے کا فیصلہ بھی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں، دوسری طرف ملکی سیاست میں استحکام بھی ضروری ہے۔ ان فیصلوں کے پاکستان کے نظام اور عوام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں دونوں فریق دوبارہ مذاکرات کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پہلے بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرے، اس کے بعد ملاقات بھی کرلے۔