واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ حملوں کے نتیجے میں خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت بھی 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔