تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

آئی فون 18 پرو میں تصاویر کی اصلیت جانچنے کا نیا فیچر

آئی فون 18 پرو میں تصاویر کی اصلیت جانچنے کا نیا فیچر

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ایپل نے نئے آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں ایسا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت سے تیار یا تبدیل شدہ تصاویر کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنا ہے۔کمپنی کے مطابق ’ایپل ریفرنس امیج‘ کے ذریعے صارفین آئی فون کیمرے سے بنائی گئی تصویر کا غیر ترمیم شدہ اور قابلِ تصدیق نسخہ محفوظ کرسکیں گے۔اس سہولت سے فوٹوگرافرز یہ ثابت کرسکیں گے کہ تصویر میں نظر آنے والا منظر حقیقت میں کیمرے کے سامنے موجود تھا۔ایپل کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر میں تبدیلی اور جعلی مناظر تخلیق کرنا آسان ہوگیا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ پر موجود بصری مواد کی قابلِ اعتماد حیثیت ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے تصاویر کی اصلیت جانچنے کیلئے ایک اضافی ذریعہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ آئی فون میں موجود ’کلین اپ‘ جیسے اوزار تصاویر میں موجود اشیا کو ہٹانے یا تبدیل کرنے کی سہولت بھی دیتے ہیں۔