تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ

ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریشنل ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر ہوئے۔ نقصان اٹھانے والے طیاروں میں جنگی جہاز، ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کو ہوا، جن میں سے کم از کم 45 ایران کے خلاف کارروائیوں میں ضائع ہوئے۔ امریکی فضائی نقصانات صرف ایرانی حملوں تک محدود نہیں رہے۔ مارچ میں کویت کے اندر ایک امریکی فائرنگ کے واقعے میں تین طیارے تباہ ہوئے، جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک ایف پندرہ ای جنگی طیارہ بھی تباہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں اردن کے ایک فضائی اڈے پر ایرانی حملے سے 15 ایف ایٹ طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم بعد میں انہیں دوبارہ قابل استعمال بنا لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک ایف پینتیس اے، دو اے ٹین اور کے سی ایک سو پینتیس طیارے بھی متاثر ہوئے۔