تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں

سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے بحرین سمیت خطے کے دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین، فوجی اڈے یا فضائی حدود ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، بصورت دیگر تہران کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ انتباہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران کے مستقل مشن کے دوسرے سیکریٹری علی کریمی مقام نے دیا۔علی کریمی مقام نے بحرین کے نمائندے کے انسانی حقوق سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بحرین نے ان حالات اور واقعات کو نظر انداز کیا ہے جن کے نتیجے میں موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔ایرانی سفارت کار نے بحرین کے اس مؤقف کو بھی مسترد کردیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں متاثرہ فریق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین نے ایران کے خلاف مبینہ غیر قانونی امریکی جنگ کے لیے اپنی سرزمین، فوجی اڈے اور فضائی حدود فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ جو ملک اپنے ہمسایہ ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ کے لیے اپنی سرزمین اور دیگر سہولیات فراہم کرے، اسے بعد میں اس کے ممکنہ نتائج پر حیرت کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔علی کریمی مقام نے واضح کیا کہ ایران ایک بار پھر خطے کے ممالک کو خبردار کر رہا ہے کہ ان کی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ ان کے مطابق اگر ایسے حملوں کی دوبارہ اجازت دی گئی تو ایران اس کا جواب دے گا۔ایران کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی سلامتی اور ان کے فوجی اڈوں کے ممکنہ استعمال پر تشویش پائی جاتی ہے۔