تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سفیر کا بیٹا شدید زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سفیر کا بیٹا شدید زخمی

مقبوضہ مغربی کنارہ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں اسرائیل کے سفیر ییچیل لیٹر کا بیٹا مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شخص کے گاڑی سے کیے گئے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ان کے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے معجزے کی ضرورت ہے۔فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق فلسطینی شخص نے بیت ہورون کی بستی کے قریب اپنی گاڑی سکیورٹی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔اسرائیلی فورسز کے مطابق حملے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر اہلکاروں نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے حملہ آور کی شناخت محمود سلیمان کے نام سے کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر کے بڑے بیٹے یدیدیا لیٹر بھی اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے تھے اور 7 اکتوبر کے حملے کے بعد غزہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔