تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

روشنی سے خود چارج ہونے والا ایئر فلٹر، جراثیم روکنے کی صلاحیت

روشنی سے خود چارج ہونے والا ایئر فلٹر، جراثیم روکنے کی صلاحیت

 بیجنگ( ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے ایسا جدید ایئر فلٹر تیار کیا ہے جو سورج کی روشنی یا گھر کے اندر ایل ای ڈی روشنی سے خود چارج ہو کر ہوا میں موجود آلودہ ذرات اور جراثیم کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے۔جرنل ’’کیم‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ فلٹر چین کی جیلین یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے، جس میں پولی پروپلین کی باریک جھلی استعمال کی گئی ہے، یہی مواد تجارتی فیس ماسکس میں بھی استعمال ہوتا ہے۔محققین نے جھلی کی سطح پر ایسا مواد لگایا ہے جو روشنی اور حرارت کے اثر سے برقی چارج پیدا کرتا ہے۔ یہ چارج ہوا میں موجود ذرات کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جس کے نتیجے میں فلٹر کو بجلی کے کسی بیرونی کنکشن کے بغیر آلودہ ذرات اور جراثیم روکنے میں مدد ملتی ہے۔تحقیق کے مطابق اس عمل کو روزمرہ زندگی میں پیدا ہونے والی جامد بجلی کی مثال سے سمجھا جا سکتا ہے، جہاں برقی چارج دھول کے ذرات کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔فضائی آلودگی کے عالمی مسئلے کے باعث ایئر پیوریفائرز اور ہوا صاف کرنے والی ٹیکنالوجی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دستیاب اندازوں کے مطابق 2026 میں عالمی ایئر پیوریفائر مارکیٹ کی مالیت تقریباً 14.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ آئندہ برسوں میں اس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی سے ہر سال تقریباً 70 لاکھ قبل از وقت اموات منسلک ہیں۔ جنوبی ایشیا میں موسم سرما کی سموگ جبکہ یورپ، ایشیا اور امریکا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی آگ سے اٹھنے والا دھواں فضائی معیار کے لیے مسلسل چیلنج بنا ہوا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو این 95 ماسکس کے دوبارہ قابلِ استعمال ماڈلز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر قابلِ عمل ثابت ہوتی ہے تو ایسے فلٹرز ہوا صاف کرنے کے لیے بیرونی بجلی کی ضرورت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔