تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ

ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ

 کراچی( کامرس ڈیسک) آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے 3 کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت ایل این جی کارگوز کی محفوظ اور بلاتعطل آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکام سے رابطے کی تیاری بھی کررہی ہے تاکہ سمندری راستے میں ممکنہ رکاوٹ سے بچا جاسکے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی سے متعلق فورس میجور کی مدت میں 4 نومبر تک توسیع کردی ہے۔دوسری جانب حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ آئندہ موسم سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتی ہے، جس کے باعث ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور متبادل اقدامات کیے جارہے ہیں۔