تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی(پاکستان خبر) مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ملاقات میں دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔