پشاور ( ویب ڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قبریں کھود کر بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق افغان شہری ملزم کو مقامی افراد نے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حافظ قرآن اور بارہویں جماعت کا تعلیم یافتہ ہے، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ اس سے قبل بھی 4 قبروں سے بچوں اور بچیوں کی نعشیں نکال کر مبینہ بے حرمتی کرچکا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔