تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف

پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف

کراچی( کامرس ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت نیا کم لاگت سرمایہ کاری منصوبہ متعارف کرایا ہے، جسے یکم جنوری 2027 سے پیش کیا جائے گا۔ ’’پیسو ایکویٹی ذیلی فنڈ‘‘ کا مقصد پنشن بچت کرنے والوں کو حصص بازار میں آسان اور کم خرچ سرمایہ کاری کی سہولت دینا ہے۔نئے فنڈ میں مخصوص بازار اشاریے کی پیروی کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ فنڈ منتظمین براہ راست اشاریے کو ٹریک کرنے یا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسے چلا سکیں گے۔یہ فنڈ موجودہ ایکویٹی، قرض اور منی مارکیٹ ذیلی فنڈز کے ساتھ دستیاب ہوگا، جس سے بچت کنندگان کو فعال اور غیر فعال سرمایہ کاری میں انتخاب کا موقع ملے گا۔ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز پر مبنی آپشن کی سالانہ انتظامی فیس زیادہ سے زیادہ صفر اعشاریہ 75 فیصد ہوگی۔ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے مطابق اس اقدام سے ریٹائرمنٹ بچت کے لیے بہتر اور سستے مواقع میسر آئیں گے اور قومی پنشن نظام کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔