تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک

آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے، تعز شہر میں کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سعودی اتحادی افواج کے مطابق صعدہ شہر میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ تباہ کردیا گیا، جبکہ دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر بھی نشانہ بنایا گیا۔اتحادی افواج نے بتایا کہ کارروائیوں کا مقصد باب المندب میں بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو، کشتیوں کے گودام اور سمندری بارودی سرنگیں بھی تباہ کردی گئیں۔سعودی اتحادی افواج کے مطابق الحدیدہ گورنریٹ میں بھی فوجی کارروائی کی گئی، جس کے دوران جنوبی بحیرہ احمر کے آبی راستوں پر ممکنہ حملوں کی سازش ناکام بنادی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یمنی اور اتحادی افواج نے باب المندب اور ذباب ریجن کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا۔دوسری جانب یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے اور آرامکو تنصیبات پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔