تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور جرمن سفیر اینا لیپل کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ جام کمال خان نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جبکہ جرمن سفیر نے جی ایس پی پلس سے متعلق پاکستان کی اصلاحات کو سراہا۔ملاقات میں پاکستانی باسمتی چاول کی جغرافیائی شناخت کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ رانا احسان افضل نے باسمتی کے کاشتکاروں، پیداوار کنندگان اور برآمد کنندگان کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔ جرمن سفیر نے جغرافیائی شناخت کے مؤثر تحفظ کو زرعی برآمدات کے لیے اہم قرار دیا۔جرمن سفیر کے مطابق پاکستان میں زراعت، غذائی اشیا کی تیاری، ٹیکنالوجی اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وزیر تجارت نے جرمن کمپنیوں کو نومبر میں کراچی میں ہونے والی فوڈ ایگ 2026 میں شرکت کی دعوت دی، جسے جرمن سفیر نے سراہا۔جرمن سفیر نے بتایا کہ جرمنی میں مویشیوں کی تجارتی نمائش کے لیے پاکستانی کاروباری وفد کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے جام کمال خان کو 29 سے 31 اکتوبر کو سیول میں ہونے والی ایشیا بحرالکاہل جرمن کاروباری کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، جس پر وزیر تجارت نے شرکت کے امکانات کا جائزہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔