تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل، پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل، پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی ( ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا گیا، جہاں 5 پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید حل اور خدمات پیش کیں۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائم پاکستان پویلین کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کیا۔ نمائش میں 70 ممالک سے 500 سے زائد نمائش کنندگان جبکہ 150 سرمایہ کار شریک ہیں۔پاکستانی کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا انٹیلی جنس، نگرانی، فروخت کے حل اور خودمختار مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں اپنی ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کیں، جو پاکستان کے ڈیجیٹل ٹیلنٹ اور سافٹ ویئر کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔اس موقع پر سفیر شفقت علی خان نے پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتے عالمی مصنوعی ذہانت کے منظرنامے میں پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کو فعال اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں افرادی قوت اور ٹیلنٹ کی ترقی کو پاکستان کی عالمی مسابقتی صلاحیت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، کوڈنگ اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستانی مندوبین نمائش کے دوران عالمی صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی شعبے سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور نئی کاروباری شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔پاکستان کی شرکت کو متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن کے کمرشل سیکشن نے سہولت فراہم کی، جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن بھی تعاون کررہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2024-25 میں 376 ملین ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2025-26 میں 536 ملین ڈالر ہوگئیں، جو 42 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔