تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر میں اربوں کی سرمایہ کاری پر غور

پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر میں اربوں کی سرمایہ کاری پر غور

دبئی( کامرس ڈیسک) پاکستان، جنوبی کوریا، مصر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری شخصیت ملک منیر اعوان اور عرب افریقی اعلیٰ اقتصادی کونسل کے اول نائب صدر سفیر یاسر البخشوان کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مصر کے اخبارات ’’الجمهوریہ‘‘ اور ’’اخبار الیوم‘‘ کے مطابق سفیر یاسر البخشوان نے بتایا کہ پاکستانی سرمایہ کار گروپ جنوبی کوریا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت مشرق وسطیٰ میں نئے سرمایہ کاری منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جن میں مصر کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔مجوزہ منصوبوں میں زراعت، نقل و حمل، رسد کی خدمات، جائیدادوں کی ترقی اور سیاحت جیسے اہم شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ مصر میں جدید بنیادی ڈھانچے اور دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کو ان منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔سفیر یاسر البخشوان نے ملک منیر اعوان کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران مستقبل کی اسٹریٹجک شراکت داری، سرمایہ کاری کے انتظام اور عرب و پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے امور پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عرب افریقی اعلیٰ اقتصادی کونسل کی حکمت عملی میں پاکستان کے اندر عرب سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینا ہے۔ملاقات میں پاکستانی اور جنوبی کوریائی سرمایہ کاروں کے لیے مصر سمیت عرب منڈیوں میں کاروباری مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔مصری اخبارات نے اس پیش رفت کو پاکستان اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تاہم مجوزہ منصوبوں کی عملی پیش رفت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔