تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے برادر ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نومنتخب سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان کا خیرمقدم کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور موجودہ ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں اہم تاریخی سنگِ میل ہیں، جو خطے میں امن و سلامتی کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔شہباز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے پاکستان کو طویل عرصے سے اقتصادی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ملاقات کے اختتام پر شہباز شریف نے سعودی سفیر کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔