تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 474 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 474 پوائنٹس بڑھ گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 474.41 پوائنٹس اضافے کے بعد 166,660.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔اے پی پی کے مطابق ابتدائی کاروباری سیشن میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 20 لاکھ حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 6 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔دورانِ کاروبار 280 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 187 کمپنیوں کے حصص سستے ہوئے اور 105 کمپنیوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔کاروباری سرگرمیوں میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 1 کروڑ 48 لاکھ، واصل موبیلٹی مضاربہ کے 1 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار اور سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 42 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ابتدائی سیشن میں یونی کیپ مضاربہ، کریسنٹ فائبرز لمیٹڈ اور کرم سرامکس لمیٹڈ نمایاں اضافے کے ساتھ سرفہرست کمپنیوں میں شامل رہیں۔