تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے

سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کے سرکاری قرضوں میں گزشتہ 10 برس کے دوران 340 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جون 2016 سے جون 2026 تک قرضوں کے حجم میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 86 ہزار 700 ارب روپے ہوگیا، جس میں 59 ہزار 400 ارب روپے مقامی جبکہ 27 ہزار 300 ارب روپے غیر ملکی قرضہ شامل ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2016 میں سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 19 ہزار 700 ارب روپے تھا۔ اس وقت مقامی قرضہ 13 ہزار 600 ارب جبکہ غیر ملکی قرضہ 6 ہزار 100 ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق جون 2017 تک سرکاری قرضہ 21 ہزار 400 ارب روپے، جون 2018 تک 24 ہزار 900 ارب روپے، جون 2019 تک 32 ہزار 700 ارب روپے اور جون 2020 تک 36 ہزار 400 ارب روپے ہوگیا۔اسی طرح جون 2021 میں سرکاری قرضوں کا حجم 39 ہزار 900 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو جون 2026 تک بڑھ کر 86 ہزار 700 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔