تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پشاور اسکول سانحہ، ریسکیو 1122 نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

پشاور اسکول سانحہ، ریسکیو 1122 نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

پشاور (پاکستان خبر) دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق ریسکیو 1122 نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی ہے، جس میں امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو صبح 8 بج کر 48 منٹ پر پہلی ہنگامی کال موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو کنٹرول روم نے ابتدائی طور پر دو ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطلاع ملنے کے پانچ منٹ کے اندر ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی سنگینی کا اندازہ ہونے کے بعد فوری طور پر مزید امدادی اقدامات کیے گئے اور مجموعی طور پر 20 ایمبولینسز اور 100 ریسکیو اہلکاروں کو روانہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ سے مجموعی طور پر 56 متاثرہ افراد کو نکالا گیا، جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زخمیوں کو فوری طور پر نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں کیں۔