تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسم سرما کے دوران گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے اور تمام ضروری پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے گیس کی طلب و رسد اور موسم سرما کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی گیس کی فراہمی میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ بجلی کی پیداوار اور صنعتی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدی مائع قدرتی گیس کو ترجیح حاصل ہوگی۔گھریلو صارفین میں مقامی گیس کے بجائے متبادل ذرائع توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شمالی علاقوں میں موجود گیس کے ذخائر سے بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر گیس کی بلاتعطل درآمد کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پانی گرم کرنے اور گھروں کو گرم رکھنے کے لیے بجلی سے چلنے والے آلات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکوں سے مالی معاونت کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔