تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

مردہ ستارے کی راکھ سے بننے والے سیارے کی ممکنہ دریافت

مردہ ستارے کی راکھ سے بننے والے سیارے کی ممکنہ دریافت

نیویارک( ویب ڈیسک)ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسے سیارے کی نشاندہی کی ہے جو ممکنہ طور پر دم توڑتے ہوئے ستارے سے خارج ہونے والے مادے سے تشکیل پایا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا ممکنہ دوسری نسل کا سیارہ ہوسکتا ہے جو ایک سفید بونے، یعنی مردہ ستارے، کے گرد گردش کررہا ہے۔یونیورسٹی آف واروک کے پی ایچ ڈی طالب علم جیمی ولیمز کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق دوسری نسل کے سیارے ان مادّوں سے تشکیل پاتے ہیں جو کسی ستارے کی زندگی کے اختتام پر خلا میں خارج ہوتے ہیں۔جیمی ولیمز کے مطابق ایسے سیاروں کا وجود انتہائی نایاب جبکہ سفید بونے کے گرد ان کی موجودگی غیر متوقع تصور کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کچھ ایسی ہے جیسے کوئی سیارہ اس ستارے کی ’راکھ‘ سے دوبارہ جنم لے جس کے گرد وہ کبھی گردش کرتا تھا۔اس سے قبل ماہرینِ فلکیات نے پلسرز، یعنی انتہائی طاقتور مردہ ستاروں، کے گرد بھی ایسے ممکنہ دوبارہ جنم لینے والے سیاروں کے شواہد دریافت کیے تھے، تاہم سفید بونے کے گرد اس نوعیت کے سیارے کی موجودگی کا یہ پہلا ممکنہ مشاہدہ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید مشاہدات سے اس دریافت کی تصدیق ہوگئی تو کائنات میں دوسری نسل کے سیاروں کی ممکنہ تعداد سے متعلق موجودہ اندازوں پر نظرِ ثانی کرنا پڑ سکتی ہے۔