تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین

صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین

 اسلام آباد(پاکستان خبر)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کی تعمیر، کردار سازی اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں اساتذہ کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے آئندہ نسلوں کی تشکیل میں اساتذہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اساتذہ طلبہ میں علم منتقل کرنے کے ساتھ ان میں تجسس پیدا کرنے اور کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ نوجوانوں میں ذمہ دار اور مفید شہری بننے کے لیے ضروری مہارتیں اور اقدار پروان چڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں برس عالمی یومِ اساتذہ کا موضوع اساتذہ سے یکجہتی، ان کے پیشے کے تحفظ، مقام کو فروغ دینے اور مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ انہیں پیشہ ورانہ معاونت اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرسکیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیمی ادارے اور اساتذہ کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے قومی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں۔وزیراعظم نے ملک بھر میں دانش اسکولوں کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے ذریعے باصلاحیت اور ذہین طلبہ، خصوصاً کمزور معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ اور نوجوان نسل کی بہتر تربیت ناگزیر ہے، جس میں اساتذہ کا کردار مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔