تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

پنجاب اے آئی دور میں، خیبرپختونخوا پتھر کے زمانے میں ہے، مریم نواز

پنجاب اے آئی دور میں، خیبرپختونخوا پتھر کے زمانے میں ہے، مریم نواز

ساہیوال (پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے جدید دور میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اب بھی پتھر کے زمانے میں ہے۔ساہیوال میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو شعور دینے کے دعوے کرنے والوں نے لوگوں کی زندگیاں تباہ کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کسی نے ختم نہیں کی بلکہ اس نے خود اپنی حکومت کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا لانگ مارچ تھا جو اپنی ہی حکومت ختم ہونے پر اختتام پذیر ہوا۔ کیا کبھی ایسا دیکھا گیا ہے کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے یا وفاق پر حملہ آور ہوجائے؟ ان کے بقول یہ پہلا لانگ مارچ تھا جس نے اپنی ہی حکومت کو نقصان پہنچایا۔ اب خیبرپختونخوا کے عوام کو معلوم ہوگا کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ خدمت کا جذبہ لے کر گھر سے نکلی ہیں۔ نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، جبکہ دوسرے صوبوں سے آنے والے افراد بھی پنجاب کے مختلف محکموں میں عوامی خدمت کو سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی سے کچھ افسران پنجاب آئے اور انہوں نے صوبے کے محکموں میں عوام پر توجہ دیکھی۔مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں 3 ہزار الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور ان کا کرایہ بدستور 20 روپے ہے۔ صوبے کی تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شاید ہی کوئی ایسا منصوبہ ہو جس میں نوجوانوں کو شامل نہ کیا گیا ہو۔ طلبہ کو فراہم کی جانے والی اسکوٹیز کی ماہانہ قسط 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ نہ پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مصنوعی ذہانت کی لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں اور صوبہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تو معلوم ہوا کہ صوبے کی 80 فیصد جامعات میں وائس چانسلر تعینات نہیں تھے، تاہم اب ہر یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر سفارش ان کے اپنے گھر سے بھی آئے تو وہ اسے قبول نہیں کرتیں۔مریم نواز کے مطابق پنجاب میں حکومت عوام کے پاس پہنچتی ہے اور ان کا مقصد یہ ہے کہ ہر شہری کو سہولت اس کی دہلیز پر میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ادویات شہریوں کے گھروں تک پہنچائی جارہی ہیں۔