تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ممکنہ پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سکیورٹی سخت

ممکنہ پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سکیورٹی سخت

اسلام آباد( پاکستان خبر) پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے، جبکہ اضافی نفری کی تعیناتی اور اہم شاہراہوں پر کنٹینرز اسٹینڈ بائی رکھنے کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کی گئی ہے، جن کی نگرانی 8 ڈی آئی جیز، 10 ایس ایس پیز، 40 ایس پیز، 58 ڈی ایس پیز اور 246 انسپکٹرز کریں گے۔ راولپنڈی میں 13 ہزار سے زائد جبکہ اٹک میں 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک منتقل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ راولپنڈی پولیس کو 350 کنٹینرز تحویل میں لینے کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہلے ہی اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔اسلام آباد میں اضافی نفری کی رہائش کے لیے 100 سے زائد عمارتوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ اضافی اہلکاروں کو اسپورٹس کمپلیکس، پاک چین دوستی مرکز اور تعلیمی اداروں میں ٹھہرانے کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ راولپنڈی اور اٹک میں بھی اسی طرز پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہیں۔