تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ٹیسلا کی نئی روڈسٹر کی رونمائی، اڑنے والی گاڑی کی تیاری 2028 میں متوقع

ٹیسلا کی نئی روڈسٹر کی رونمائی، اڑنے والی گاڑی کی تیاری 2028 میں متوقع

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار متعارف کرا دی ہے، جس نے مظاہرے کے دوران مختصر وقت کے لیے فضا میں بلند ہونے، ہوا میں گردش کرنے اور دوبارہ زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں اسپیس ایکس کی راکٹ ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر تھرسٹرز نصب کیے گئے ہیں، جو اسے مختصر فضائی چھلانگ لگانے میں مدد دیتے ہیں۔نئی روڈسٹر میں کمپریسڈ ایئر تھرسٹرز اور تقریباً 10 نوزلز استعمال کیے گئے ہیں۔ مظاہرے کے دوران گاڑی نے ریمپ پر الٹی سمت میں چلنے، فضا میں چھلانگ لگانے اور دورانِ پرواز گھومنے کے بعد بحفاظت زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔تاہم یہ گاڑی ابھی روایتی طیارے یا ہیلی کاپٹر کی طرح مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی ثابت نہیں ہوئی۔ٹیسلا کے مطابق نئی روڈسٹر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کر سکتی ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 230 میل فی گھنٹہ سے زیادہ بتائی گئی ہے۔کمپنی نے اس گاڑی کو اپنی جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ صلاحیتوں کے اظہار کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق روڈسٹر کی پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔واضح رہے کہ نئی روڈسٹر کا تصور پہلی بار 2017 میں سامنے آیا تھا اور اس کی ڈیلیوری 2020 میں شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم یہ منصوبہ متعدد بار تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔