تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، 64 فیصد امریکی ناخوش

وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، 64 فیصد امریکی ناخوش

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر عوامی عدم اطمینان میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق تقریباً دو تہائی امریکی صدر کی مجموعی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے سروے میں 64 فیصد افراد نے ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جبکہ 36 فیصد نے اسے تسلی بخش قرار دیا۔سروے کے نتائج کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے معاملے میں بھی صدر ٹرمپ عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ 55 فیصد امریکیوں نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق ان کے دعوے کو مسترد کیا، جبکہ 77 فیصد شرکا نے اس مسئلے پر صدر کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔امریکی معیشت کی صورتحال بھی شہریوں کے لیے تشویش کا بڑا سبب بنی ہوئی ہے۔ سروے میں شامل 74 فیصد افراد نے معاشی حالات پر شدید پریشانی ظاہر کی، جبکہ 53 فیصد نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں ملکی معیشت مزید خراب ہوسکتی ہے۔اسی طرح 66 فیصد امریکیوں نے ملک کی مجموعی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔فوکس نیوز کے مطابق سروے میں سامنے آنے والی یہ شرح صدر ٹرمپ کے دونوں صدارتی ادوار کے دوران ان کی مقبولیت کی کم ترین سطح ہے۔ یہ نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات قریب ہیں اور مہنگائی سمیت معاشی مسائل عوامی بحث کے اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں۔