تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا قوم سازی میں اساتذہ کے کردار کو خراجِ تحسین امریکی سینیٹر کا ایران سے سفارتی معاہدے کو ترجیح دینے پر زور تبدیلی گالیوں سے نہیں، کام کرکے دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے: مریم نواز خواجہ آصف کے پی حکومت سے دہشت گردی پر 8 سوالات بلغاریائی حکمران زار سیموئیل کی باقیات 60 سال بعد وطن واپس سعودی تنصیبات پر حوثی حملے، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا صحت اور فارما شعبے میں خود انحصاری، برآمدات بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت ملکی برآمدات 30.139 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 45 فیصد اضافہ پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط، آئی ایم ایف سے نکلنے کا موقع سرکاری قرضے 10 سال میں 340 فیصد بڑھ گئے، حجم 86.7 کھرب روپے ایران کی سخت وارننگ، حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا اداکارہ نوال پرویز ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس 45 منٹ میں فروخت ہوگئے انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں دبئی میں صبا قمر اور راکھی ساونت کی اچانک ملاقات
پاکستان خبر

ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کا جواب

ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کا جواب

استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے قائم ہونے والے دفاعی اتحاد سے یمن کے 10 سالہ بحران کا فوری حل طلب کرنا مناسب نہیں۔نیویارک میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حاقان فیدان نے سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کے اتحاد کے امتحان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ نیٹو کے 50 سالہ دور میں اجتماعی دفاع سے متعلق آرٹیکل 5 صرف ایک مرتبہ نافذ ہوا، لیکن اس بنیاد پر کوئی نیٹو کو کاغذی شیر قرار نہیں دیتا۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام سے متعلق ہے اور نئے دفاعی اتحاد کے کردار کو اس کے عملی اقدامات اور حالات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔