تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس

برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا نے برطانیہ کے فضائی اڈے سے اپنے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلا لیے ہیں۔جے ڈی وینس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی اہلکاروں کو ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا۔ یہ طیارے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ اڈے پر تعینات تھے اور حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں استعمال ہوئے تھے۔یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب گزشتہ ہفتے اڈے کے قریب پانچ برطانوی شہریوں کو مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔بعد ازاں ایک برطانوی ایرانی شہری کو بھی حراست میں لیا گیا، تاہم تمام مشتبہ افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔نیٹو کے فوجی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجود امریکی تنصیبات کو ایران سے شدید خطرہ درپیش ہے۔ ایران نے اڈے پر مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔