تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

واٹس ایپ کا آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر آزمائشی مرحلے میں داخل

واٹس ایپ کا آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر آزمائشی مرحلے میں داخل

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے نئے آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے انٹرنیٹ کے بغیر آواز کو تحریری پیغام میں تبدیل کیا جاسکے گا۔اس سہولت کے تحت صارف کو وائس پیغام بھیجنے کے بجائے صرف اپنی بات ریکارڈ کرنا ہوگی، جسے واٹس ایپ تحریری متن میں بدل دے گا۔ تاہم تیار شدہ پیغام دوسرے شخص کو بھیجنے کیلئے انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہوگا۔رپورٹ کے مطابق فیچر استعمال کرنے کیلئے صارف کو ابتدائی طور پر مطلوبہ زبان کا پیکج اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد آواز کو متن میں تبدیل کرنے کا عمل انٹرنیٹ کے بغیر مکمل ہوسکے گا۔یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ بیٹا کے 2.26.37.8 ورژن میں محدود صارفین کیلئے دستیاب ہے اور اس کی کارکردگی و استحکام کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کامیاب آزمائش کے بعد اسے آئندہ اپ ڈیٹ کے ذریعے مزید صارفین کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے۔