تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

بغیر کھڑکیوں کے جدید مسافر طیارے کی تیاری، پہلی آزمائشی پرواز 2027 میں متوقع

بغیر کھڑکیوں کے جدید مسافر طیارے کی تیاری، پہلی آزمائشی پرواز 2027 میں متوقع

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی جیٹ زیرو ایک منفرد ڈیزائن کا حامل جدید مسافر طیارہ تیار کر رہی ہے، جو روایتی ہوائی جہازوں سے مختلف ہوگا۔ زیڈ 4 نامی اس طیارے میں 250 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ یہ ایک مرتبہ میں 5 ہزار میل تک پرواز کر سکے گا۔کیلیفورنیا میں قائم کمپنی نے اس طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 2027 میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جیٹ زیرو اس نئے ڈیزائن کے ذریعے بوئنگ جیسے بڑے طیارہ ساز اداروں کے مقابلے میں اپنی جگہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔زیڈ 4 کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا ’’بلینڈڈ وِنگ باڈی‘‘ ڈیزائن ہے، جس میں طیارے کے مرکزی حصے اور پروں کو الگ رکھنے کے بجائے ایک مربوط اور ہموار ساخت میں ڈھالا گیا ہے۔ اس کا مجموعی خاکہ سمندر میں پائی جانے والی اسٹنگ رے مچھلی سے مشابہت رکھتا ہے۔کمپنی نے بوئنگ 767 جیسے روایتی مسافر طیاروں کے برعکس زیادہ چوڑی اور نسبتاً کم اونچائی والی ساخت اختیار کی ہے۔ طیارے کے اندر مختلف حصے بنانے کے ساتھ نشستوں کو بھی زیادہ کشادہ رکھنے کا منصوبہ ہے، تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔اس جدید طیارے کی ایک اور حیران کن خصوصیت یہ ہے کہ اس میں روایتی کھڑکیاں نہیں ہوں گی۔فضائی صنعت میں زیڈ 4 کو نئے طرز کے مسافر طیارے کی تیاری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس کی حقیقی کارکردگی، پرواز کی صلاحیتوں اور عملی افادیت کا حتمی اندازہ آزمائشی مراحل مکمل ہونے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔