تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

شی جن پنگ رواں ہفتے امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے

شی جن پنگ رواں ہفتے امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ 23 سے 25 ستمبر تک امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاآن کے مطابق دونوں رہنما چین اور امریکا کے تعلقات، عالمی امن و ترقی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ امریکا کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو مناسب انداز میں نمٹانے اور دوطرفہ تعلقات میں استحکام لانے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی چھ ماہ کے دوران یہ دوسری ملاقات ہوگی۔