کیف( مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ خفیہ معلومات سے روس کی جانب سے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے سکیورٹی ادارے اور فضائیہ ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، تاہم کارروائی ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے مطابق کی جائے گی۔زیلنسکی کے مطابق روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر یوکرین کو امریکا، یورپ اور دیگر اتحادی ممالک سے مزید دفاعی ہتھیار درکار ہیں۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے یوکرین کی حمایت کے لیے مضبوط سیاسی عزم کا اظہار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضروری دفاعی وسائل کے ساتھ سیاسی تعاون بھی روس کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔