تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ

اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکا میں قائم مصنوعی ذہانت کے ایک اسٹارٹ اپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اے آئی کمپنی اینتھروپک کے سسٹمز میں نقب لگا کر اندرونی پیغامات اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی۔اسٹارٹ اپ کیتھیڈرل کے مطابق اس نے بگ باؤنٹی پروگرام کے تحت اینتھروپک کے اندرونی نیٹ ورک میں سیکیورٹی خامی تلاش کی۔ اس پروگرام کا مقصد بیرونی ماہرین کو سسٹمز کی خامیاں دریافت کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کیتھیڈرل کی بنیاد رواں سال امریکی محکمہ حکومتی کارکردگی کے سابق ملازمین نے رکھی تھی۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سیکیورٹی خلاف ورزی کے دوران سلیک پیغامات، اجلاسوں کی تحریری روداد، ملازمین کی تنخواہوں اور ملازمت کی پیشکشوں سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔اینتھروپک نے تصدیق کی کہ کیتھیڈرل نے اس کے سیلز، ہیومن ریسورسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظاموں کے محدود حصے تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم کمپنی کے مطابق صارفین کی کلاؤڈ کے ساتھ گفتگو تک رسائی نہیں ہوئی اور اے آئی ماڈل کا سورس کوڈ محفوظ رہا۔کمپنی نے بیان میں کہا کہ اس کے نگرانی کے نظام نے کیتھیڈرل کی بعض سرگرمیوں کی نشاندہی اس واقعے کی اطلاع ملنے سے پہلے ہی کرلی تھی، جبکہ اسی روز اسٹارٹ اپ کی رسائی بھی بند کردی گئی۔