واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کو خط لکھا ہے، جس کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی ہے۔محسن رضائی ایران کی اہم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور ماضی میں طویل عرصے تک ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کے باوجود جے ڈی وینس سفارتی رابطوں کے ذریعے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔