تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش

نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش

اسلام آبا د(پاکستان خبر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کی طبیعت خراب ہونے اور انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے جانے کی اطلاعات پر پاکستان تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق نورین نیازی کو دل میں تکلیف ہوئی ہے اور ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نورین نیازی کی اسپتال منتقلی کے بارے میں اہلِ خانہ کو اطلاع نہیں دی گئی۔ پارٹی کے مطابق اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ انسانی ہمدردی، شفافیت اور زیرِ حراست افراد کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔پی ٹی آئی نے نورین نیازی کی مبینہ غیر قانونی نظر بندی اور صحت کو لاحق خطرات پر حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے فوری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں ماہر امراضِ قلب کی نگرانی میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، ضروری ٹیسٹ اور علاج بلا تاخیر یقینی بنانے اور ان کی صحت سے متعلق مستند معلومات اہلِ خانہ کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں اہلِ خانہ کو نورین نیازی سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کرنے کی اجازت دینے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ پارٹی نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔