تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار

برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تجارتی سہولتیں بہتر بنانے، پاکستانی مصنوعات کا معیار بلند کرنے اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور فائدہ اٹھا کر عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا ہے۔اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس میں تجارت اور برآمدات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی تجارت کے فروغ پر توجہ دی گئی، جبکہ انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق اور ماحولیاتی نظم و نسق سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں اور وعدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان مربوط تعاون اور تجارتی فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں ملک میں اناج کی دستیابی اور مقامی منڈیوں میں گندم کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے درآمدی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گندم اور دیگر اناج کے وافر ذخائر برقرار رکھنا اور فراہمی میں رکاوٹ سے بچنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام کو مناسب قیمتوں پر گندم اور آٹا فراہم کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں میں مؤثر رابطے، مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی اور گندم کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، متعلقہ سیکرٹریز اور صوبوں سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔