بیجنگ( ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کی چینی کمپنی ژیپُو اے آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسا جدید مصنوعی ذہانت ماڈل تیار کر لیا ہے جو سائبر سیکیورٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے میں امریکی کمپنی اینتھروپک کے مائتھوس ماڈل کے مساوی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی نے اپنے ماڈل کو ’’سائبر جوہری ہتھیار‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی ممالک کی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے نظاموں میں موجود سیکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکی کمپنی اینتھروپک نے اپنے مائتھوس ماڈل کی رونمائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دنیا کے بیشتر بڑے عملیاتی نظاموں اور ویب براؤزرز میں ایسی سیکیورٹی خامیاں دریافت کیں، جن میں سے بعض کئی دہائیوں سے پوشیدہ تھیں۔