تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کروشیا کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

کروشیا کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد( پاکستان خبر) کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ ون نے کروشیا کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ وہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان کو امید ہے کہ کروشین وزیر خارجہ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔