تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.27 ڈالر کمی کے بعد 67.31 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 1.17 ڈالر کمی کے بعد 70.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے خام تیل مارچ کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئے ہیں، جو عالمی توانائی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعلقات میں بہتری آتی ہے تو ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کے باعث قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے۔